ابنا: ماسکو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق روسی صحافی نے مشرق میں انسانی حقوق کی بری صورتحال کے بارے میں امریکہ کے الزامات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ امریکہ اور مغربی ملکوں کو انسانی حقوق کے سیاہ کارناموں کی بنا پر دوسرے ملکوں کو انسانی حقوق کی پابندی کی تبلیغ کرنے کا کوئي حق نہیں ہے۔ روسی صحافی نے کہا کہ مغرب ممالک انسانی حقوق اور جمہوریت سے غلط فائدہ اٹھاتے ہیں اور انہیں ہتھکنڈوں کے طور پر استعمال کرکے اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں۔ روسی صحافی نے کہا کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ انسانی حقوق کے بارے میں دوہرے معیارات کے حامل ہیں اور اپنے اتحادی ملکوں میں انسانی حقوق کی پامالی کو نظر انداز کرتےہیں جس کی ایک مثال بحرین ہے اور میانمار جہاں ہزاروں بے گناہ مسلمان مارے جارہے ہیں۔
.......
/169